سی ای اوسیپکو نے جیکب آبادمیں بجلی ٹرپنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اتوار 3 جون 2018 21:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سی ای اوسیپکو نیجیکب آبادمیں بجلی ٹرپنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا پی ڈی کنسٹرکشن کا( آج) جیکب آبادپہنچیں گے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بجلی کی ٹرپنگ کی شکایات کا سی ای او سیپکو سعید احمدڈاوچ نے سختی سے نوٹس لے لیاہے اس سلسلے میںرابطہ کرنے پر سعید احمد ڈاوچ نے جیکب آبادکے صحافیوں کوبتایاکہ سٹی تھری فیڈرشروع کردیاگیاہے جبکہ پیر بخاری پر نئے فیڈرکے قیام کے سلسلے میں کام زور وشورسے جاری ہے انہوں نے کہاکہ سیپکو آپریشن جیکب آبادکی کوتاہی کی وجہ سے مختلف فیڈرزپر غلط لوڈ ڈالے گئے جس کے باعث ٹرپنگ بڑھی رانی پورمیں بھی یہی مسئلہ تھا جسے حل کرایاہے انہوںنے کہاکہ پیر 4جون کو پی ڈی کنسٹرکشن کوبھیج رہاہوں جو پیر بخاری سمیت دیگرفیڈرزپر لوڈ کو تقسیم کریںگے جس سے ٹرپنگ کاخاتمہ ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :