کینیا،5منزلہ عمارت گر گئی، 3افراد ہلاک،متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

اتوار 3 جون 2018 21:00

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) کینیا میں 5منزلہ عمارت گرنے سی3افراد ہلاک ہوگئے، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دارالحکومت نیروبی میں پیش آیا، عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ملبے سے 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق عمارت مخدوش تھی اور عمارت سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا تاہم کچھ افراد پھر سے عمارت میں واپس آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :