ایم ایم اے حقیقی متبادل قوت ہے جس کا مظاہرہ پوری قوم24 جون کو پشاور جلسہ عام میں دیکھے گی ،صابرحسین اعوان

اتوار 3 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا کہ ایم ایم اے حقیقی متبادل قوت ہے اور پاکستان کی عوام ایم ایم اے کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ پوری قوم24 جون کو پشاور میں عظیم الشان جلسہ عام سے اپنی آنکھوں سے دیکھے گی ۔ اتوار کو صابرحسین اعوان کی زیرصدارت میںاجلاس سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی کے رہائش گاہ پرمنعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایم ایم اے پشاو رکے جنر ل سیکرٹری قاری عاصم ، امیر جمعیت العلماء اسلام (ف) پشاو رمولانا خیر البشر ، خالد وقار چمکنی ، ناظم مالیات ہدایت اللہ خان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 24 جون کو پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے عظیم الشان جلسہ عام کے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ مجلس عمل پشاور صابرحسین اعوان نے کہا کہ ایم ایم اے حقیقی متبادل قوت ہے اور پاکستان کے عوام ایم ایم اے کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ پوری قوم24 جون کو پشاور میں عظیم الشان جلسہ عام سے اپنی آنکھوں سے دیکھے گی ۔

ا نشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام دینی قوتوں کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 24 جون کو پشاور میں متحدہ مجلس عمل کاتاریخ سازجلسہ عام منعقد ہوگا۔اس جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔تمام دینی جماعتیں 24 جون کے جلسہ عام کے حوالے سے بھرپور طریقے سے عوامی رابطے میں مصروف ہیں ۔پشاورکا جلسہ عام یہ پیغام دے گاکہ پاکستان کوسیکولر اسٹیٹ بننے نہیں دیاجائے گا اور اسلامی فلاحی مملکت کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ جس مقصد کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا اس کو حاصل کرکے رہیں گے ۔ہم افراد اور خاندانوں کے نہیں کرپشن کے خلاف ہیں اور متحدہ مجلس عمل ہی ملک سے کرپشن ختم کرسکتی ہے ۔انہوںنے متحدہ مجلس عمل کے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا پیغام ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کریں ۔