وسیم اکرم اور رنگناہیراتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سٹورٹ براڈ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لیکر ہربھجن سنگھ کے ہم پلہ ہو گئے

اتوار 3 جون 2018 21:10

لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے وسیم اکرم اور رنگناہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، وسیم اکرم نے 414، ہیراتھ نے 415 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ 417 وکٹیں لیکر ہربھجن سنگھ کے ہمسر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی براڈ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 11ویں بائولر بن گئے ہیں، سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔