فیصل آباد،حادثات میں چھٹی جماعت کے طالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق

اتوار 3 جون 2018 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) حادثات میں چھٹی جماعت کے طالبعلم سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے آن لائن کے مطابق‘ 321ج ب کا رہائشی چودہ سالہ عمر ولد عباس گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سودا سلف لینے جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتاری کی وجہ سے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا ‘الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا جبکہ حسین آباد کا رہائشی ستر سالہ امانت علی ولد محمد انور طبیعت اچانک خراب ہونے سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگیا ‘ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا

متعلقہ عنوان :