نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویز پولیس نارتھ تھری کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی علماء کانفرنس کا انعقاد

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویز پولیس نارتھ تھری کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی علماء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علماء کانفرنس میں گوجرانوالہ کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء نے شرکت کی، ڈی ایس پی ظہیر وقاص نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد مذہبی سکالرز اور علماء کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کو بھی اپنے خطبات کا حصہ بنائیں، اس موقع پر مفکر اسلام شیخ الحدیث مولانا زاہد راشدی ، مولانا اجمل رضا قادری ، ڈاکٹر عبدلماجد مشرقی ودیگر نے خطاب کیا، اور اسلام میں راستے کے حق پر مفصل گفتگو کی ، تمام حاضرین نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :