ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول رکھنے کیلئے افسران کے سبزی و فروٹ منڈیوں کے اچانک دورے

پیر 4 جون 2018 00:30

لالہ موسیٰ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ماہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول رکھنے کیلئے اعلی ضلعی افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں، رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈی پی او جہانزیب نذیر خاں، اے سی وقار حسین کے ہمراہ سبزی منڈی گجرات کا دورہ کیا، نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اے سی سرائے عالمگیر ظہیر عباس چٹھہ نے رمضان بازار سرائے عالمگیر، اے سی کھاریاں اویس منظور تارڑ نے رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا۔ دونوں افسران نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :