مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سرکل پٹوار ترنوائی کے انتخاب ، محمد سجاد صدر اور شوکت گل جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 4 جون 2018 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سرکل پٹوار ترنوائی کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ۔ محمد سجاد صدر، خان افسر سینئر نائب صدر، شوکت گل جنرل سیکرٹری، یاسر جوائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں کا اتفاق رائے سے انتخاب کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جہانگیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد فرید، ناظم بانڈہ پیر خان ناہیداعوان، سابق امیدوار تحصیل کونسل شہزاد رشید سمیت اہم پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد فرید نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) بڑی طاقت بن کر ابھرے گی کیونکہ عوام منفی سیاست سے اچھی طرح آگاہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم بانڈہ پیر خان ناہید اعوان نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کے مقام سے آگاہ ہے اور انہیں ہر موقع پر آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ بعدازاں اجلاس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے سرکل پٹوار ترنوائی کی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جس کے تحت سجاد احمد صدر، خان افسر سینیئر نائب صدر، شوکت گل، واجد ،ہارون، ساجد، حمید، عمران، وقار، جاوید شاہ، سراج، بلال نائب صدور، جوائنٹ سیکرٹری یاسر، جمیل احمد فنانس سیکرٹری، محمد طفیل انفارمیشن سیکرٹری، اسد عباسی ایڈیشنل سیکرٹری، ثاقب کوآرڈینٹر ہیلتھ، کوآرڈینٹر ایجوکیشن نثار، سپورٹس کوآرڈینٹر سیف الرحمن ، میڈیا کوآرڈینٹر فیضا ن اور معراج جبکہ سردار واصف کو ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین، دلداراحمد وائس چیئرمین جبکہ ارشاد، عابد شاہ، عظیم، جمیل شاہ، محمد سجاد، سرفراز، ذوالفقار شاہ، عقیل، امجد، سلطان اور گل زیب کو اراکین ایڈوائزری بورڈ منتخب کیا گیا۔

اس موقع معروف مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر جہانگیر نے نئی تنظیم کے امور کو احسن انداز میں چلانے کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔