مسلم لیگ (ن) کےاہم عہدیداران کی پی ٹی آئی میں شمولیت

دیرینہ ورکر ممتاز اعوان اور محمد عارف عارفی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

پیر 4 جون 2018 12:10

مسلم لیگ (ن) کےاہم عہدیداران کی پی ٹی آئی میں شمولیت
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ورکر اور پارٹی کے اہم عہدیداران ممتاز اعوان اور محمد عارف عارفی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، پہلے بھی یوسف ایوب خان کے سپاہی تھے اب ایک مرتبہ پھر ان کے گروپ میں تحریک انصاف کی جیت کیلئے کام کریں گے۔ سابق صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان کی جانب سے ممتاز اعوان اور محمد عارف کی شمولیت کا خیر مقدم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ہماری سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے، ترقی کے سفر میں ہر ایک کو شامل ہونے کی دعوت عام ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ممبر جمیل احمد اعوان، ظہور اعوان، سجاد احمد، عثمان ممتاز اور دیگر شامل تھے۔ متماز اعوان نے کہا کہ اکبر ایوب خان اور تحریک انصاف کی جیت کیلئے ماضی کی طرح بھرپور جدوجہد کریں گے، خان برادران نے عوامی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس لا کر ایک سنہرے دور کا آغاز کر دیا ہے، اب ہم ان کے کاروان میں شامل ہو کر ہری پور اور نئے پاکستان کی تعمیر میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہمیں ممتاز اعوان اور محمد عارف جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، ایسے لوگوں کو پارٹی اور دھڑے میں مکمل پذیرائی حاصل ہو گی۔