جرمنی کے برلن کیتھڈرل میں پولیس نے ایک حملہ آور کو گولی مار دی ،دوزخمی

چرچ کی عمارت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا، آٹومیٹک ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اہلکارموجود

پیر 4 جون 2018 12:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پولیس نے برلن کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برلن پولیس کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں کہی گئی ۔ مسلح پولیس افسران نے جرمن دارالحکومت برلن کے اس معروف چرچ کے داخلی راستوں کو بند کر دیا ۔برلن پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے کے قریب پولیس نے کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص کی ٹانگوں میں گولی ماری گئی۔ حملہ آور کی عمر اور قومیت کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں۔اس واقعے میں کٴْل دو افراد زخمی ہوئے، ان میں سے ایک حملہ آور ہے اور دوسرا وہ شخص جسے اس حملہ آور نے زخمی کیا۔برلن کیتھڈرل پروٹیسٹنٹ چرچ ہے اور شہر کی ایک معروف عمارت ہے جسے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔چرچ کی عمارت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ آٹومیٹک ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اہلکار وہاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :