پاکپتن‘گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے الیکڑیشن جاں بحق

پیر 4 جون 2018 13:30

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے الیکڑیشن جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ پاکپتن پر واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب چک ملک پور کا رہائشی الیکڑیشن ساجد ولد غلام رسول گاڑی اسٹارٹ کرکے اس کے اگلے حصہ میں لگے ائر کنڈیشنر (اے سی) کی مرمت کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

کہ اچانک اس میں لگا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا ۔جس کے آہنی ٹکرے اس کے سر میں لگنے سے الیکڑیشن ساجد ولد غلام رسول بہت زیادہ شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو1122اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن داخل کیا بعدزاں تشویش ناک حالت کے پیش نظر اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منقتل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :