الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا

پیر 4 جون 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا۔پیر کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارآفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کوپاکستان سے ڈیڑھ کروڑروپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کوایم کیوایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہرنہیں کیا۔الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا، درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔