نوشہروفیروز، ریلوے لائن عبور کرنے والہ نوجوان ٹرین کی زد آکر جاںبحق

پیر 4 جون 2018 15:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) بھریاروڈ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب گاؤں دین مہر کا رہائشی 25 سالہ نوجوان سدھیر مہر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا واقع کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے پہنچ کر لا ش کو تحویل میں لے کر ضرروی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی واقع کی اطلاع پر نوجوان کی اچانک موت پر کہرام مچ گیا گاؤں دین مہر کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے احکام سے مطالبہ کیاہے کہ گاؤں کے سامنے کچے پھاٹک پر گیٹ نصب کیا جائے انہوں نے کہا کچے پھاٹک سے گزرنے والے درجنوں افراد ٹرین کی زد میں آکر لقمع اجل بن چکے ہیں۔