Live Updates

ریحام خان کس بھارتی شخصیت کے ساتھ مل کر کیا کرتی تھیں؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

ریحام خان بھارتی بزنس مین کے ساتھ مل کر برطانیہ کے ایک ہوٹل میں نشہ کرتی تھیں، معروف صحافی مبین رشید کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 16:04

ریحام خان کس بھارتی شخصیت کے ساتھ مل کر کیا کرتی تھیں؟ معروف صحافی کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : معروف صحافی مبین رشید نے ریحام خان پر سنگین الزام عائد کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبین رشید کا کہنا تھا کہ ریحام خان جب بھی بر طانیہ آتی تھیں تو ایک بھارتی بزنس مین کے ہوٹل میں رہائش اختیار کرتی تھیں۔اور وہ بھارتی بزنس مین ہر طرح کا نشہ کرتا تھا۔اور ریحام خان جب بھی اس سے ملتی تھی تو اس کے ساتھ مل کر نشہ کرتی تھیں۔

بے شک ریحام خان کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا جائے تو میری بات سچ ثابت ہو جائے گی۔مبین رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کی میرے پاس کچھ تصاویر بھی ہیں جو میں بہت جلد منظر عام پر لاؤں گا۔مبین رشید پہلے ریحام خان کو ان کی کتاب لکھنے میں مدد فراہم کر رہے تھے تا ہم بعد میں وہ ریحام خان سے الگ ہو گئے کیونکہ ان کو لگ رہا تھا کہ اس کتاب کا مقصد صرف پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کردار کشی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ ن سے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔ ریحام خان پر مریم نواز سے رابطے میں ہونے اور ان سے ملاقات کرنے کا الزام بھی ہے۔ ریحام خان کی کتاب ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء سے کچھ دیر قبل منظر عام پر آئے گی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا اثر عام انتخابات 2018ء کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات