آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 13 جولائی سیہ شروع ہوگا، 15 ٹیمیں حصہ لیں گی

پیر 4 جون 2018 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 13 جولائی سے کوئٹہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، کے پیٹی،نیشنل ایس این جی پی ایل،حبیب بینک، پنجاب، سندھ، میزبان بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔