نا قص کا رکر دگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ڈیو ٹی میں غفلت ،کر پشن میں ملوث ہو نے پر 186 پولیس ملازمین کو محکما نہ سزائیں سنا دی گئیں

اچھی کارکر دگی پر 165افسران و جو انوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت سے نو ازا گیا آ ئندہ بھی نا قص کا رکر دگی پر سخت محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ، شہر یو ں کا جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

پیر 4 جون 2018 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اسلام آ باد پولیس کے آ پر یشنز ڈویثرن میں تعینا ت 186پولیس ملازمین کو نا قص کا رکر دگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی ، نا قص تفتیش ، ڈیو ٹی میں غفلت اور کر پشن میں ملوث ہو نے پر مختلف محکما نہ سزائیں دیں گئیں ہیں ، جبکہ اچھی کارکر دگی پر 165افسران و جو انوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت سے نو ازا گیا ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ آ ئندہ بھی نا قص کا رکر دگی پر سخت محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ، شہر یو ں کا جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے ، جبکہ اچھی کا رکردگی پر افسران وجو انو ں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ ادارے کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے تمام افسران اپنے متعلقہ افسران کی کا رکر دگی کو جا نچنے اور سزا و جزا کے عمل پر کا ر بند ہو ں ، ایسے افسران جو بہتر کا رکر دگی پیش کر تے ہیں انہیں انعاما ت سے نوازا جا ئے اور ناقص کا رکر دگی پر محکما نہ سزا دی جا ئے ،انہو ںنے کہا کہ شہر یو ں کا جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے ، یہ با تیں انہو ں نے سال 2018ء میں آپر یشنز ڈویثر ن میں تعینا ت پولیس افسران وملازمین کی سزائو ں اور انعامات کی رپو ر ٹ کا جا ئز ہ لیتے ہو ئے کیں ، رپو ر ٹ کے مطا بق186پولیس ملازمین کو نا قص کا رکر دگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ڈیو ٹی میں غفلت اور کر پشن میں ملوث ہو نے پر محکما نہ سزائیں دیں گئیں ہیں ،جن میں 28انسپکٹرزرینک کے افسران ، 28سب انسپکٹرز ، 47اے ایس آئیز ، 32ہیڈ کنسٹیبلز ،45کنسٹیبلز کو محکما نہ سزائیں دیں گئیں ہیں ، 19پولیس افسران کی عہد ہ کی تنزلی ، چار افسران کی سالا نہ ا نکر یمنٹ روک دی گی ،94پولیس افسران کو سن شور کی سزا دی گئی ، 67پو لیس افسران کی سروس ضبط کی گئی، دو پو لیس افسران کو ڈسمس کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اچھی کارکر دگی پر 120افسران و جو انوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت سے نو ازا گیا ، جن میں2انسپکٹر ، 7 سب انسپکٹر ،33اے ایس آئیز ،14 ہیڈ کنسٹیبلا ن ،109کنسٹیبلان شامل ہیں ،جن کو بہتر ین فرائض کی ادائیگی و مقدما ت کی تفتیش ، جر ائم کے انسداد ، جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی پران کی حوصلہ افزائی کی گئی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ آ ئندہ بھی نا قص کا رکر دگی کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی، انہو ں نے کہا کہ جو پولیس اہلکا ر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں اور شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ میں اہم کر دار ادا کر یں گے ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جا ئے اور انعاما ت سے نو ازا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :