پنجاب بھر میں مال شماری کا کام مکمل کر لیا گیا

صوبہ پنجاب میں تمام مویشیوں کا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہو سکے گا

پیر 4 جون 2018 17:46

پنجاب بھر میں مال شماری کا کام مکمل کر لیا گیا
راولپنڈی ۔04جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مال شماری کاکام پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد صوبہ پنجاب میں تمام مویشیوں کا آن لائن ریکارڈ دستیاب ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک نے مال شماری 2017-18کا کام مکمل کر لیا اور تمام ریکارڈ سائنسی بنیادوں پر تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9211سسٹم پر مویشی پال حضرات کو بمعہ جانوروں کی تعداد اور اقسام کے درج کر دیا گیا ہے اور پورے صوبے پنجاب کا ریکارڈ سسٹم پر آن لائن موجود ہے۔ڈاکٹر شاہد سجاد نے اے پی پی کو بتایا کہ بعد ازاں یہ ریکارڈ ہر یونین کونسل کی سطح پر بھی موجود رہے گا اور علاقے کے امام مسجد اور نمبردار کو بھی اس ریکارڈ کی کاپی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فارمرز کو محکمہ لائیوسٹاک کی تمام سروسز مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں بھی اس عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :