اسرائیل ،خطرے کے سائرن سے فضا گونج اٹھی، اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

پیر 4 جون 2018 19:14

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں2مقامات پر میزائلداغ دئیے،جنوبی اسرائیل میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بج اٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں2مقامات پر میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد یہودی زیرزمین بنکروں میں چلے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی علاقوں میں 2 راکٹ داغے۔ ان میں سے ایک اپنے ہدف کو جا لگا جب کہ دوسرے کو فضاء ہی میں مار گرایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔