پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا

صوبہ بھر میں خواتین،مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افیسرزکے پاس آٹھ جون تک کاغذات جمع کرائیں گے

پیر 4 جون 2018 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔صوبہ بھر میں خواتین،مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افیسرزکے پاس آٹھ جون تک کاغذات جمع کرائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن دوہزاراٹھارہ کے لئے جاری شیڈول کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ پیرچار مئی سے شروع ہو گیا ہے صوبہ بھر میں خواتین،مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افیسرزکے پاس جمع کرائیں جائیں گے الیکشن میں حصہ لینے والے افراد دفتری اوقات کار صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کاغذات جمع کروا سکتے ہیں امیدواروں کی جانب سے وصول کئے گئے کاغذات نامزدگیاں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آٹھ جون تک جمع کروائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی ابتدائی فہرست آٹھ جون کو آویزاں کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چودہ جون تک کی جائیگی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں انیس جون تک دائرکی جاسکیں گی ۔ستائیس جون کو امیدواروں کی فہرست دوبارہ جاری کی جائیگی۔کاغذات نامزدگی اٹھائیس جون کوواپس لی جاسکے گی،انتیس جون انتخابی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔