56کمپنیوں کی تشکیل اور تنخواہوں کے خلاف کیس کی سماعت

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو افسروں کی تنخواہیں بڑھانے پر نوٹسزجاری کر دئیے

پیر 4 جون 2018 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) 56کمپنیوں کی تشکیل اور تنخواہوں کے خلاف کیس میں لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو افسروں کی تنخواہیں بڑھانے پر نوٹسزجاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق 56کمپنیوں کی تشکیل اور تنخواہوں کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت میں درخواست دائر کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صوبائی کابینہ نے جاتے جاتے کمپنی سربراہان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی جبکہ پنجاب حکومت کوتنخواہیں بڑھانے کااختیارنہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں اس طرح کی کمپنیاں بنانے کی اجازت ہی نہیں یہ دیدہ دلیری ہے کہ غیرقانونی کام کس طرح سے کیاجارہاہے۔اظہر صدیق کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں انہوں نے پیسے بچائے جبکہ کل عدالت میں اعتراف کیا کہ کرپشن ہوئی ہے۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو افسروں کی تنخواہیں بڑھانے پر نوٹسزجاری کردیئے ۔