سندھ نیشنل پارٹی یونٹ چنیسر گوٹھ کی طرف سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا

پیر 4 جون 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سندھ نیشنل پارٹی یونٹ چنیسر گوٹھ کی طرف سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سائیں بخش بنگلانی، منظور جانوری، طارق خاصخیلی اور کورنگی ضلعے کے رہنما جنسار مسن، شہنشاہ چارن، خان چانڈیو، رشید مورجوریو، حیدر خاصخیلی، اسد بلوچ، رجب خاصخیلی، نوید شاھ، زاہد خاصخیلی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

افطار پارٹی میں سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سائیں بخش بنگلانی نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نیشنل پارٹی اپنی سیاست کا مرکز کراچی کو بناتے ہوئے کراچی میں ہر ممکن سندھیوں کی وارثی کی ہے اور کراچی میں ہم سندھ دشمنوں سے ہر محاذ پر لڑتے آئے ہیں۔ اب 2018 کی الیکشن میں بھی سندھ نیشنل پارٹی کی طرف سے امیدوار کھڑے کرنے کا مقصد کراچی کی حقیقی مالکی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لسانی دہشتگرد جماعتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر آپ لوگوں نے سندھ کے خلاف سازشیں کی تو ہم سندھ کے حلالی بیٹے آپ سے ہر محاذ پر لڑیںگے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما منظور جانوری نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سندھ پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے، سندھ کے بہادر سپوتوں نے خود کو منوایا ہے، اب بھی سندھ کے دشمن کبھی سندھ کے وجود پر تو کبھی سندھ کو تقسیم کرنے، کبھی سندھ کے پانی کو بند کرکے سندھ کی معیشت کہ تباہ کیا جارہا ہے تو کبھی کالاباغ ڈیم کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کے لئے مختلف ہیلے بہانوں سے سندھ کو مسمار کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں مگر سندھ نیشنل پارٹی سندھ کے دشمنوں کے سامنے سیساپلائی ثابت ہوئی ہے، اس موقعے پر سندھ نیشنل پارٹی کے رہنما طارق خاصخیلی نے کہا کہ 70برسوں سے سندھ سے ناانصافیاں ہو رہی ہیں اور مسلسل سندھ کا استحصال ہو رہا ہے، حقوق مانگنے پر غدار ملک سے دشمنی کے الزام لگا کر خاموش کرایا جاتا ہے، اگر یہی روایت جاری رہی تو جس روایات سے ملک کا پہلے نقصان ہوا ہے مزید اور بھی اس ملک کا نقصان ہو سکتا ہے۔

اس وقت سندھ انتہائی نازک دئور سے گذر رہی ہے، اگر سندھ کا عوام بیدار نہیںہوا تو سندھ کے دشمن عناصر سندھ کو تباو و برباد کردیں گے، پھر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ افطار پارٹی میں چنیسر گوٹھ کے کارکنان و ہمدردوں نے بھرپور شرکت کی۔