سانگلہ ہل میں شدید گرمی سے تین افراد جاں بحق

پیر 4 جون 2018 22:45

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سانگلہ ہل میں شدید گرمی سے تین افراد جاں بحق آٹھ بچے بچیاں یتیم، تین گھروں میں صف ماتم بچھ گیا۔

(جاری ہے)

گرمی سے جاں بحق ہونے والوں میں محمدافضل شیخ،شوکت انصاری اورکالاگجر خان آف سبزی منڈی شامل ہیں۔ تینوں افرادگزشتہ روزدوپہرکے وقت گھروں سے نکلے گرمی کی شدت نے انہیں موت کی وادی میں پہنچادیا۔سانگلہ ہل میں شدید گرمی کے باعث بڑی تعدادمین مردوخواتین اوربچے بیمارہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :