سانگلہ ہل کی خواجہ سرائ برادری نے عائشہ گلالئی کی حمایت کااعلان کردیا

پیر 4 جون 2018 22:45

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سانگلہ ہل کی خواجہ سرائ برادری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماعائشہ گلالئی کی حمایت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ان کی طرف سی25 جولائی2018 ئ کے انتخابات کے لیے نامزدکئے جانے والے خواجہ سرابرادری امیدواروں کے حق میں انتخابی کمپین چلانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی کی طرف سے پریس کانفرنس میں اپنے امیدواروں کو سامنے لانے کے اعلان کے ساتھ سانگلہ ہل کی خواجہ سربرادری نے اپنے گرومیڈیم عاشی کے ڈیرے پر بہت بڑا اجتماع کیاجس میں انہوں نے انتخاب 2018 ئ کے لیے خواجہ سراؤں کی نامزدگی پرعائشہ گلالئی کا شکریہ اداکرتے ہوئے اور خوشی کے ساتھ ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمیں جس وقت بھی عائشہ گلالئی کی طرف سے دعوت دی گئی تو ہم ان کے حلقوں میں جاکرامیدواروں کی کامیابی کے لیے کمپین چلائیں گے۔