احتساب عدالت نے مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنسز ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (کل ) جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی
پیر 4 جون 2018 23:20
(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ تینوں ریفرنسز میں 60 فیصد بحث مشترک ہے، آپ کے مشترکہ فیصلہ سنانے پر حکمنامے کے خلاف کل درخواست دیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم تینوں ریفرنسز میں الگ الگ جرح کریں گے، ایون فلیڈ ریفرنس میں ملزمان نے اپنے دفاع میں کچھ پیش نہیں کیا۔وکیل صفائی خواجہ حارث نے اس موقع پر کہا کہ خدا کا خوف کریں، آپ نے ہمیں بیوقوف بنایا، ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا کیس کھول کر رکھ دیا ہے۔واجد ضیاء نے جرح کے دوران کہا کہ گلف اسٹیل ملز شئیرز فروخت معاہدہ کے مطابق طارق شفیع اور محمد حسین پارٹنرز تھے اور معاہدے پر عملدرآمد سے پہلے ہی محمد حسین فوت ہوچکے تھے۔واجد ضیاء نے کہا کہ'معاہدے کے ساتھ خط تھا جس پر محمد حسین کے قانونی ورثاء کے دستخط تھے، طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ محمد حسین کے قانونی ورثاء زندہ ہیں۔واجد ضیاء نے کہا 'طارق شفیع سے محمد حسین کے بیٹے شہزاد حسین کا ایڈریس پوچھا تھا لیکن انہوں نے رابطہ نمبر نہیں دیا جس کے بعد جے آئی ٹی نے پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن شہزاد سے رابطہ نہیں ہوسکا۔واجد ضیاء نے کہا کہ طارق شفیع سے شہزاد کا پوچھا گیا سوال جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ ہے جب کہ شہزاد حسین سے رابطے کی کوشش کی تفصیلات جے آئی ٹی رپورٹ میں نہیں ہے۔عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیاء پر جرح 11جون تک مؤخر کردی اور لندن فلیٹس ریفرنس میں پراسیکیوشن سے حتمی دلائل منگل کو طلب کرلیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.