تحصیل سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن کی گلیاں اور بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 4 جون 2018 23:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) تحصیل سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن کی گلیاں اور بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ مساجد میں جانے والے نمازی حضرات بھی اسی گندے پانی میں سے گزر کے مسجد جانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے موضع ڈھلم بلگن کے گلیاں اور بازار مین گٹر لائن کی سپلائی بند ہونے کیوجہ سے بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بند گٹروں سے سیوریج کا نظام تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے جس کیوجہ سے پانی گٹروں سے باہر نکل رہا ہے جبکہ مساجد میں جانے والے نمازی بھی اسی گندے پانی میں سے گزرتے ہوئے مسجدوں میں جاتے ہیں جس سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے گاؤں کی مین گٹر لائن بند ہے جسکی سب سے بڑی وجہ گٹروں کے ڈھکنوں کا نہ ہونا ہے اور کچرا انکے اندر چلا جاتا ہے بند گٹروں کیوجہ سے گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکے اس مسئلے کا فوری حل نکالیں ۔

متعلقہ عنوان :