آنے والے الیکشن میں عوام ووٹ کے تقدس کو بحال کریںگے، خوش اختر سبحانی

پیر 4 جون 2018 23:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری خوش اختر سبحانی ، سابق ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی،سابق ایم پی اے چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں عوام ووٹ کے تقدس کو بحال کریں گے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل چرنڈ عرفان نارو کے افطار ڈنر میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے لئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں جن میں سرفہرست ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے یہ مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہے جس نے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور لوگ امن کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔اپوزیشن پارٹیز اپنی تمام تر سازشون کے باوجود مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں اور حکومت نے پانچ سال پورے کئے افطار ڈنر میں چیئرمین گلزار احمد بٹ، چیئرمین چودھری لطیف وینس، چیئرمین چودھری لطیف، مشہود مرزا اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی