ولائی مسلم لیگ (ن) کی فتخ کا دن ہوگا، دن منفی سیاست کے علمبردار ٹولوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے،سردار منصب علی ڈوگر

پیر 4 جون 2018 23:41

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع، امیدوار حلقہNA-145 سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ 25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی فتخ کا دن ہوگا، اور اس دن منفی سیاست کے علمبردار ٹولوں کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے، عوام نے انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا فیصلہ سنادیا ہے، مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کے بعد عوامی خدمت کے سفر کر آگے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی باراعلیٰ ترین پتھالوجی ٹیسٹ کی فیس ختم کر دی گئی ہے،ہم جو کہتے ہیں، کر کے دکھاتے ہیں،عوام 2013 سے پہلے اور 2018 کے بعد لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کا موازنہ کر لیں، فرق صاف ظاہر ہے، پنجاب میں اربوں روپے کے انرجی پراجیکٹ لگائے، اب بجلی پنجاب میں پیدا ہوتی ہے لیکن پورا پاکستان نیشنل گرڈ کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا الزام تراشی اور دروغ گوئی کی بجائے عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خدمت میں عظمت ہے۔