چوہدری محمد یسٰین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزدور راہنماء راجہ وقار حسین کی عیادت کی

منگل 5 جون 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 4 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پا کستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز کے چیئرمین،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلعی وائس چیئرمین اور پاک پی ڈبلیوڈی کے معروف مزدور راہنماء راجہ وقار حسین دل کی بیماری کے باعث اسلام آباد پمز ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے کمرہ نمبر 1 میں زیرعلاج ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسٰین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انکی عیادت کی اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ وقار حسین مزدوروں کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی مزدوروں کے لیے خدمات قابل قدر ہیں اللہ تعالی انکو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ انکے شامل حال ہیں انہوں نے ملک بھر کے تمام مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ راجہ وقار حسین کے لیے خصوصی دعا کریںتاکہ اللہ تعالی رمضان المبارک کی برکت سے انکو صحت عطاء فرمائے۔