Live Updates

ملتان، ریحام خان کی کتاب کے خلاف سول جج کی عدالت میں درخواست دائر

عدالت نے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمراکو 9 جون کو طلب کرلیا

منگل 5 جون 2018 12:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سماجی کارکن، سابق صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے خلاف ملتان میں سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 9 جون کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ریحام خان کی کتاب کے خلاف ملتان میں سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کردی،درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفی چوہان کی جانب سے دائر کی گئی۔

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریحام خان مسلم لیگ(ن)کے پیرول پر ہیں اور انہوں نے یہ سازش سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے ریحام خان، حسین حقانی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 9 جون کو طلب کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات