زیادہ دیر تک کام کرنے سے کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی، رکول پریت

منگل 5 جون 2018 12:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ رکول پریت نے کہا ہے کہ وہ کام کی بہت زیادہ عادی اور جنونی ہیں اور زیادہ دیر تک کام کرنا پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رکول پریت نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ ہمارے لگائو، دلچسپی اور شیڈول کے مطابق ہمیں خود کو ڈھالنا ہوتا ہے اور بغیر کسی وقفے کے کام کرنا ہوتا ہے لیکن وہ کام کی بہت زیادہ عادی اور جنونی ہیں اور زیادہ دیر تک کام کرنا پسند کرتی ہیں جس سے انہوں نے کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :