رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا کہ ریحام خان عمران سے شادی کریں ،رانا ثناء الله

منگل 5 جون 2018 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا کہ ریحام خان عمران سے شادی کریں اگر ریحام خان نے حقائق بتائے ہیں تو یہ ان کا حق ہے‘ نعیم الحق‘ فواد چوہدری اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو رانا ثناء نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کی کوئی منفی بات سامنے لائی جاتی ہے تو اسے مخالفین کی سازش قرار دے دی جاتی ہے رائے ونڈ مافیا نے کہا تھا کہ ریحام خان عمران سے نکاح کریں اگر ریحام خان نے حقائق بتائے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔

خان صاحب کو شرم نہیں آتی کہ وہ بیس پچیس سال کی خاتون کو میسج بھیجتا ہے اس کتاب کو عوام پڑھ کر ہی فیصلہ دیں گے۔ اس کتاب میں لکا کیا ہے پڑھ کر ہی بتایا جائے گا۔ نعیم الحق‘ فواد چوہدری اس قسم کی حرکتوں میں ملوث ہیں اب ہر شخص ریحام خان کی کتاب کا انتظار کررہا ہے پی ٹی آئی نے خود اپنے پائو پر کلہاڑی ماری ہے۔