دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سے محبت بارے سرعام اعلان کرنے سے خوف زدہ

منگل 5 جون 2018 16:12

دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ سے محبت بارے سرعام اعلان کرنے سے خوف زدہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون رنویر سنگھ اور اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ ان کا اس سے قبل بریک اپ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اور آنند اہوجاکے بعد دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کر رہی ہیں اور دونوں سوئیزرلینڈ میں اکتوبر یا نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے،لیکن دیپیکا پڈوکون باضابطہ اعلان کرنے سے ڈرتی ہیں کیونکہ ان کا پہلے رنبیر کپور کیساتھ بریک اپ ہو چکا ہے اور بریک اپ سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنا مستقبل دیکھ رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیںکہ ان کے بچے ہوں اور وہ اپنی فیملی اور محبت کی خاطراپنا کرئیر قربان کر سکتی ہیں اور اب ان کی اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبرں گردش کر رہی ہیں اوررنویر سنگھ اس رشتے کا باضابطہ اعلا ن کیلئے بڑے بے تاب ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :