جراسک پارک کے چوتھے سیکوئل کا پروموشنل ایونٹ توجہ کا مرکز بن گیا

یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائے گی

منگل 5 جون 2018 16:14

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاسق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلمجراسک ورلڈکے سیکوئلجراسک ورلڈ؛فالن کنگڈمکا ایمزون کے تحت پروموشنل ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سب سے بڑاآن لائن پیکیج بھی ڈیلور کیا گیا۔

لاس اینجلس میں منعقدہ اس ایونٹ میں 40فٹ لمبا باکس توجہ کا مرکز بن گیا جسے فلم کی مرکزی کاسٹ نے آکر کھولا۔ پیکیج میں سے دیوہیکل ڈائنو سار بر آمدہو اجو لاس اینجلس کے شاپنگ مال کے مرکز ی دروازے پر نصب کیا گیا تھا ۔جیسے ہی باکس کھولا گیا تو لوگوں نے خوب شور مچایا اور ڈائنو سار کا کاسٹیوم پہنے درجنوں ڈانسرزنے لوگوں کے سامنے رقص کیا۔

(جاری ہے)

اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :