افغانستان ، بم دھماکہ ، ایک پولیس آفیسر ہلاک ، 2 زخمی

منگل 5 جون 2018 16:23

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس آفیسر ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ قندہار میں ایک پولیس گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس آفیسر ہلاک ج بکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ۔