لیگی رہنمائوں سردار محمد یوسف، کیپٹن محمد صفدر ودیگر کی کامیاب جلسے کے انعقاد پر انجم عقیل کو مبارکباد

میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، انہیں سیاست سے نکالنے والے خود گمنام ہوجائیں گے سردار محمد یوسف موقع ملا تو اسلام آباد کے عوام کی تمام محرومیاں ختم کردونگا،یہاں کی عوام باشعور ،جانتے ہیں کون ان کے ساتھ مخلص ہے، انجم عقیل

منگل 5 جون 2018 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ئوں سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،کیپٹن(ر) محمد صفدر اور چوہدری واجد ایوب نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر انجم عقیل خان کو مبارکباد دی ہے،منگل کو سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف،کیپٹن(ر) محمد صفدر اور چوہدری واجد ایوب نے انجم عقیل خان سے ان کی رہائشگاہ پر مبارکباد کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں، انہیں سیاست سے نکالنے والے خود گمنام ہوجائیں گے ،عوام کی نظریں میاں نوازشریف اورصدر میاں شہبازشریف پر لگی ہوئی ہیںعوام باشعودر ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کو مسائل سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے،آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے،25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کرینگے اور اس بار عوام کے ووٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دئیے جائیں گے،کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہردور میں عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی جنگ لڑی ہے بیک ڈور سے آنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ہے،جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے،پارٹی میاں نوازشریف کی قیادت اور میاں شہبازشریف کی صدارت میں متحدو منظم ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیابلکہ دن رات محنت کرکے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا،ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا،چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی ،مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں،2013ء میں جو ملکی صورتحال تھی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، مخالفین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیںکہ کسی طرح ان کی سیاست مقبولیت کوکم کیاجاسکے مگر میاں نوازشریف کی مقبولیت میں اس کے برعکس اتناہی اضافہ ہو رہا ہے،میاں نوازشریف کودیوار سے لگانے کی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجم عقیل خان نے کہا کہ میں اسلام آباد کے عوام کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے میری دعوت پر اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب کیا،انہوںنے کہاکہ میں اسلام آباد کی عوام مجھ پر اعتماد کرتی ہے میں عوامی شخصیت ہوں عوام میں رہتاہوں ،عوام کے مسائل سے باخوبی واقف ہوں،عوام نے موقع دیاتواسلام آباد کی عوام کی تمام محرومیاں ختم کردونگا،یہاں کی عوام باشعور ہیںوہ جانتے ہیں کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہے۔