ماڈل ٹاؤن ، بنی گالہ اور بلاول ہاؤس سیاست کا مرکز بن گئے

تینوں بڑی پارٹیوں کے ڈیرے پر خواہش مند امیدواروں کا تانتا بندھ گیا

منگل 5 جون 2018 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) لاہورکا ماڈل ٹاؤن ، اسلام آباد کا بنی گالہ اور کراچی میں بلاول ہاؤس سیاست کا مرکز بن چکے ہیں کیونکہ ان دونوں بڑی پارٹیوں کے خواہش مند امیدواران کے متعلقہ سیکرٹریٹس کے چکر لگا رہے ہیں تاکہ 25 جولائی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ حاصل کر سکیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں بڑی پارٹیاں پاکستان مسلم لیگ(ن) ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ اور کمیٹیاں گزشتہ کئی دنوں سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے امیدواروں کے انٹرویو لے رہے ہیں اور ان کے درمیان پارٹی ٹکٹ کو لے کر اندرونی جھگڑوں کو حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ ابھی تک دو مرتبہ لاہور میں مل چکاہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک ہفتے سے بلاول ہائوس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے راہنما بھی ابھی بھی پارٹی کے چیئرمین کی رہائش بنی گالہ میں امیدواروں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف وہ پہلی سیاسی پارٹی تھی جس نے اپریل میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے کاغذات جمع کروانے کا بولا تھا ابھی تک صرف سندھ میں ضڈ امیدوار اور فاٹا میں 7 امیدواروں کے نام فائنل کر چکی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے ابھی تک ایک امیدوار کو بھی ٹکٹ نہیں دیا اور جب تینوں پارتیوں کے رہنماؤں اور آفیئرز سے امیدواروں کے ناموں میں تاخیر کی وجہ پوچھی گئی تو سب نے ایک ہی جواب دیا کہ پارٹی ٹکٹ کے حامیوں کے لئے بہت زیادہ امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ہین جس کیو جہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ان ک پارٹی کو ملک بھر سے 1000 پارٹی ٹکٹ کے برعکس 4300 امیدواروں کی درخواستیں وصول ہوئیں اور ان کی پارٹی اب اس معاملے کو اور لٹکانا نہیں چاہتی اور آج (بدھ) کے دن ہم پارٹی امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کریں گے تحریک انصاف ملک کی پہلی سیاسی سیاسی جمایعت ہے جس نے آن لائن درخواستیں وصول کیں اور ان کے مطابق اسمبلی کی سیٹ کے امیدوار کو 50 ہزار ناقابل واپسی فنڈز جمع کروانے ہوں گے ۔ ۔