بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی سالانہ بیچ ٹو سیشن 2018-19کے لیے 6 ماہ ہاؤس جاب ٹریننگ کے لیے درخواستیں طلب

منگل 5 جون 2018 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی سالانہ بیچ ٹو سیشن 2018-19کے لیے 6 ماہ ہاؤس جاب ٹریننگ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے ایم ایس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فارم وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جون ہے جس کے لیے انٹرویو 25 جون پر منعقد ہونگے اور ہاؤس جاب یکم جولائی سے شروع کی جائے گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایڈمنسٹریشن بلاک سے فارم حصل کرکے متعلقہ مقررہ تاریخ پر جمع کروائیں۔ انٹرویو میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کو ہاؤس جاب کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔