بیرسٹر سید علی ظفر نے نگران وزیر اطلاعات و نشریات کی ذمہ دارایاں سنبھال لیں ،سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

منگل 5 جون 2018 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بیرسٹر سید علی ظفر نے نگران وزیر اطلاعات و نشریات کی ذمہ دارایاں سنبھال لیں ہیں ،سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،وزارت اطلاعات آمد پر اعلی افسران نے خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب سے بنائی جانے والی نئی نگران کابینہ کے نگران وزیر بیرسٹر سید علی ظفر نے حلف اٹھانے کے بعد منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کا دورہ کیا جہاں پر سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا، ظہور برلاس ،شفقت جلیل اور حکام نے نگران وزیر کا پرتپاک استقبال کیا ۔

سیکریٹری احمد نواز سکھیرا نے وزارت کے امور پر نگران وزیر کو بریفنگ دی ۔واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر ملک کے نمایاں ماہر قانون ہیں جو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی رہ چکے ہیں جنہیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کیا تھا۔نگراں وفاقی وزیر بیرسٹر سید علی ظفر قانونی ماہرین میں الگ شناخت رکھتے ہیں جو ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر کے صاحبزادے ہیں۔