ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 03ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد

منگل 5 جون 2018 19:37

راولپنڈی 05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے بمطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے سادات کالونی بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان زاہد ، طیب اور احمدکو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 02عدد پستول 30بور معہ 11روند برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جن سے آئندہ سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :