سٹیٹ بینک کی جانب سے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز میں 85 فیصد بکنگ کرائی گئی

منگل 5 جون 2018 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) عید الفطر پر صارفین کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز میں 85 فیصد بکنگ کرائی گئی ہے۔ ایس بی پی کے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے 31 مئی 2018ء کو شروع کی گئی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چار روز کے دوران 2.3 ملین صارفین نے نئے کرنسی نوٹوں کے لئے اپلائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال صارفین کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کے لئے ملک کے 132 شہروں /قصبوں میں 1535 برانچز کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی جبکہ گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 120 شہروں / قصبوں میں 1018 بین برانچز کے ذریعے صارفین کو نئے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر 1.8 ملین صارفین کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے گئے تھے جبکہ رواں سال عیدالفطر کے لئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے لئے صارفین کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 2.7 ملین صارفین کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :