محمد یوسف شیخ کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب اہم آہنگی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

منگل 5 جون 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) نگران حکومت نے محمد یوسف شیخ کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب اہم آہنگی کا اضافی چارج بھی دیا ہے۔ محمد یوسف شیخ نے پی ایم اے کاکول میں جنرل سٹاف آفیسر اور انسٹرکٹر کے طورپر کام کیا۔

(جاری ہے)

وہ پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر پبلک سکول سکھر، پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر پبلک سکول گڈاپ کراچی، پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر سندھ مدرستہ الاسلام کراچی، پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر پبلک سکول حیدرآباد، بانی پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طورپر 23سال کام کیا۔ انہوں نے چیئرمین لاڑکانہ ڈسٹرکٹ ہسٹوریکل سوسائٹی، ممبر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشل افیئرز کراچی، ممبر سندھ مدرسہ بورڈ، ممبر بورڈآف گورنر کیڈٹ کالج فار گرلز نواب شاہ، ممبر اقبال اکیڈمی ایوارڈ کمیٹی، لائف ممبر پاکستان آرٹس کونسل کراچی، لائف ممبر سوسائٹی آف پاکستان انگلش لینگوائجز ٹیچرزاور لائف ممبر سندھ ریڈ کریسینٹ سوسائٹی بھی ہیں۔