پشاور، ہشتنگری واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ اوتھانہ گلفت حسین کو ایک لاکھ انعام دیا گیا

منگل 5 جون 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے ہشتنگری واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ اوتھانہ گلفت حسین (ہشتنگری ) کو ایک لاکھ روپے کاانعام انکے حوالے کیا اس سلسلے میں ضلع ناظم پشاورآفس میں ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیاگیا تھاجس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ضلعی حکومت کی جانب سے ایس ایچ او کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک انکے حوالے کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے مستعدی دکھانے اور ہشتنگری واقعہ کے ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتارکرنے پر ایس ایچ اواور دیگر عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پشاور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت پشاور میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے انہوں نے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بدولت خیبر پختونخواکی پولیس مثالی پولیس بن چکی ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں پولیس نے جو مستعدی اور کاکردگی دکھائی اسکی مثال65 سال میں نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پشاور نے فرنٹ سٹی کا کردار اداکیا اور پشاور کی پولیس نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار اداکیا اور شہادتیں پیش کیںانہوں نے ایس ایچ اوتھانہ گلفت حسین کو اندرون شہر گشت مزید بڑھانے اور خواتین کے بازاروں میں مستقل پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات کی تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات پیش نہ آسکیں