صوبائی دار الحکومت کے داخلی و خارجی راستوںکی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ

منگل 5 جون 2018 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے صوبائی دار الحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پرقائم ناکہ جات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جس میں مجاہد سکواڈ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پرکی جانے والی پولیس کاروائی کے حوالے سے اعدادو شمار پیش کیے گئے ۔اعدادو شمار کے مطابق مجاہد سکواڈناکہ جات نے مجموعی طور پر مختلف جرائم میں ملوث 253ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف73مقدمات درج کروائیناکوں پر مجموعی طور پر777809مشکوک گاڑیوں کو چیک کیاگیاجن میں سی159مشکوک و نامکمل دستاویزات والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی اسی طرح26397مشکوک موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیاجن میں سے 816مشکوک و نامکمل دستاویزات و ٹمپرڈ شدہ موٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کروائی گئی جبکہ جعلی ، سبزو پولیس نمبر پلیٹ والی 28موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے علاوہ ازیں 19چوری شدہ کاریں وموٹر سائیکلیںبھی برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات کے خلاف وسیع تر کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کی 69بوتل شراب، لاکھوں روپے مالیت کی 1کلو 420گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے 11پسٹلز و رائفلیںاور سینکڑوںکی تعداد میں گولیاں وکارتوس بھی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ناکہ جات پر دستیاب جدید انڈرائیڈ و SVASسسٹم کی مدد سے 27مشکوک و ناپسندیدہ اشخاص کی بھی سکروٹنی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیامجاہد سکواڈ نے آتش بازی اور پتنگ بازی کا سامان رکھنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ پولیس کو مطلوب ، عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کے دوران30ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیاآخر میں ایس پی مجاہدو ڈولفن نے متعلقہ سپروائزری آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں موجودداخلی و خارجی راستوں پر وقتاً فوقتاًرائونڈ رکھیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر ناکہ جات پر موجود اہلکاروں کو بریف کریں اور تمام تر دستیاب شدہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری رکھیں تاکہ کوئی بھی تخریب کار و سماج دشمن عناصر اپنی مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :