پشاور،بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت ٹانچی بازار میں اسفالٹ (ترکول) کا کام اکھاڑنے اور دوبارہ کرنے کے احکامات

ْ نقصان کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدا ر پر ہوگی ،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے حکم جاری

منگل 5 جون 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت بننے والے ٹانچی بازار میں اسفالٹ (ترکول) کا کام اکھاڑنے اور دوبارہ کرنے کے احکامات ، نقصان کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدا ر پر ہوگی ،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے حکم جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلی رات ایک عام شہری نے ڈپٹی کمشنر بنوں کو کمپلینٹ کیا کہ ٹانچی بازار میں اسفالٹ (ترکول) کرنے سے پہلے سڑک کی صفائی اچھی طرح نہیں ہوئی ہے کمپلینٹ کیساتھ تصاویر ثبوت کے طور پر بھیجی گئی تھی جس میں صداقت نظر آرہی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسی وقت ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ڈویژنل مانیٹرنگ اورسی اینڈ ڈبلیو کے آفسران کو موقع پر جاکر چیک کرنے اور رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور اسفالٹ کے ایک جگہ کو اکھاڑ کر چیک کیا جس سے یہ ثابت ہوا کہ ٹھیکیدار نے واٹر بائونڈ کی صفائی اچھی طرح نہیں کی تھی اور اس کے اوپر اسفالٹ(ترکول) کا کام شروع کردیا تھا جس سے اسفالٹ (ترکول) اور واٹر باونڈ کا Compactionبھی اچھی طرح نہیں ہوا ہے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے حکم جاری کیا ہے کہ آج رات کو متاثرہ اسفالٹ(ترکول) کو اکھاڑ ا جائے اورواٹر بائونڈ کی اچھی طرح صفائی کے بعد اس پر اسفالٹ( ترکول) کا کام کیا جائے اس نقصان کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدار کی ہوگی انہو ں نے مذید کہا کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں کوالٹی پر کسی بھی ٹھیکیدار کیساتھ رعایت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :