معروف سماجی شخصیت اور وکیل جبران ناصر کا کراچی سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

منگل 5 جون 2018 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) معروف سماجی شخصیت اور وکیل جبران ناصر کا کراچی سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقے این ای247(سابقہ این اے 250 ) اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 (سابقہ پی ایس 113) سے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کاغذات دونوں حلقوں سے جمع کرائیں گے لیکن الیکشن کسی ایک سیٹ سے ہی لڑیں گے۔جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ان کی انتخابی مہم دیگر سیاست دانوں سے مختلف ہوگی، ہر شخص مسائل کی نشاندہی تو کرتا ہے لیکن جیتنے کے بعد ان کے حل پر بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں این ای250 سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن اب بہت کچھ تبدیل ہوچکاہے۔