غریب عوام کو حقوق دلانے اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ار یا 30ہزار کمانے والا غریب جوعوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیا اسکو الیکشن میں حصہ لینے کا حق نہیں ،ثروت اعجاز قادری

منگل 5 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریب عوام کو حقوق دلانے اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہینگے ،الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی فیسوں میں اضافے پر آواز اٹھانی چاہیے تھی ،الیکشن کمیشن بھی غریبوں کے پارلیمنٹ جانے کی راہ میں رکاوٹ نظر آرہا ہے ،حکومت اور الیکشن کمیشن بتائیں عام انتخابات میں کیا صرف امیر ہی حصہ لینگے،20ہزار یا 30ہزار کمانے والا غریب عوام کا درد اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو کیا اس کو الیکشن میں حصہ لینے سے حق نہیں ،الیکشن وقت پر چاہتے ہیں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے ماضی میںلوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو ہی آگے لانے کی کوشش ہورہی ہے ،الیکشن کمیشن اور سابقہ حکمرانوں کے غریبوں پر فیسوں کی مد میں اضافے کے بم کے باوجود استحصالی قوتوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑینگے ،نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے ،پاکستان سنی تحریک تبدیلی کیلئے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ،پاکستان سنی تحریک کا کاغذات نامزدگی فیسوں کے خلاف عدلیہ کے دروازے پر دستک امید ہے غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائیگا ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں اُمیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد کے داعی ہیں چاہتے ہیں کہ اہلسنت قومی وصابائی اسمبلیوں میں نشستیں لینے میں کامیاب ہوجائیں ،اس کیلئے اہلسنت کی تنظیموں سے رابطے کو یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹیبل لیمپ کے نشان کے ساتھ حصہ لینگے ،کارکنان ٹیبل لیمپ کے نشان کو عوام میں مقبول کریں ،دہشتگردی ،انتہاپسندی کو ختم کرکے کراچی سمیت امن وامان کی روشنیاں مکمل بحال کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔