پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں میں غیرمعمولی اضافی رش کے پیش نظر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا

منگل 5 جون 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرینوں میں غیرمعمولی اضافی رش کے پیش نظر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے کراچی سے دوعید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11بجے اوردوسری عید اسپیشل ٹرین 13جون کو صبح 11بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی طرف سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق پہلی عید سپیشل 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11بجے روانہ ہو گی اور اگلے روزرات 10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی،دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز براستہ لاہور رات 8بجے راولپنڈی پہنچے گی،تیسری ٹرین 13جون صبح 11بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10بجے لاہور پہنچے گی،چوتھی ٹرین 14جون کو راولپنڈی سے صبح 7بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10بج کر 30منٹ پر ملتان پہنچے گی،پانچویں سپیشل ٹرین 19جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔