بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری رہا

منگل 5 جون 2018 21:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں دوسرے روز بھی مختلف انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری رہا۔منگل کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے حلقہ پی بی 35 کیلئے جبکہ انکے بھائی نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پی بی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اسی طرح سابق وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی ،نواب عالی بگٹی ،طارق مسوری بگٹی نے پی بی 10 بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے حلقہ پی بی 50 اوراین اے 272 کیلئے کاغذات حاصل کئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء حمل کلمتی نے پی بی 51 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اسی طرح حلقہ این اے 265 کوئٹہ کیلئے 22 امیداروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کی ہے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سعید ہاشمی ،سابق وزیرخزانہ رقیہ ہاشمی ،بی این پی مرکزی رہنماء لشکری رئیسانی ،پی ٹی آئی رہنماء نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،قاسم سوری نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا۔حلقہ این ائے 259 کے لیے 09امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سینئر سول جج مسٹر ظہور احمد لانگو سے وصول کرلیے ۔پی بی07سبی کم لہڑی کی ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ ون مس نائمہ مبین سے 17امیدواروں نے پہلے رو ز کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ۔ حلقہ این ائی259پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میر بابر خان مرغزانی،تحریک لبیک پاکستان کے زاہد طولان ،جمعیت علماء اسلام کے حافظ عبدالحئی ،میر صاحب جان مری ،جان محمد خجک و دیگر شامل ہیں۔

پی بی 07سبی کم لہڑی کے لیے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدرسردار یارمحمد خان رند ،سردار خان رند،سردار محمد خان خجک،سابق صوبائی وزیرسردارسرفراز خان ڈومکی، سردارزادہ کوہ یار خان ڈومکی ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء سید امداد شاہ،بابو شیر دل خان مغیری ،میر دوست محمد خان مغیری،بی این پی کے میر غلام رسول دھرپالی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک قائم الدین دہپال،جمعیت علمائ اسلام کے مولاناعطاء اللہ بنگلزئی،جاموٹ قومی موومنٹ کے میر مجتبیٰ مراد ابڑوو دیگر نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔