محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی

ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کے خلاف جعل سازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کامقدمہ درج کر لیا

منگل 5 جون 2018 21:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے ۔ ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کے خلاف جعل سازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کامقدمہ درج کر لیا،ایکسین ڈویلپمنٹ سرگودھا اور ایس ڈی او ڈویلپمنٹ کے خلاف کرپشن اور قومی خزانہ کو نقصان پہچانے کے الزام میں انکوائری کے احکامات۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواختر نامی بیوی خاتون نے درخواست گزاری کہ اسد عباس جعلی کاغذات تیار کر کے پنجاب پولیس میںبھرتی ہوا ہے جس سے پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی اورریکارڈ کی مکمل چھان بین کی اور اسد عباس، ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کے خلاف جعل سازی سے کاغذات تیار کروا کر بھرتی ہونے، حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہچانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کامقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو بعض ذرائع سے معلوم ہوا کہ کھادر فیڈر نہر اور چناب اسکیپ کی بحالی کے لیے کام کروایا جا رہا ہے ان دونوں منصوبوں کا تخمینہ لاگت تقریبا20,20کروڑ روپے ہے جس میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے سورس رپورٹ تیار کروا کر باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ کی چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔