جنوبی وزیرستان، این اے 49پر بریگیڈئیر (ر)قیوم شیر محسود نے داخلہ فارم ریٹرننگ آفیسر اخلاص احمد کو جمع کرادئیے

منگل 5 جون 2018 22:53

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) جنوبی وزیرستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49پر بریگیڈئیر (ر)قیوم شیر محسود نے داخلہ فارم ریٹرننگ آفیسر اخلاص احمد کو جمع کرادئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دس سے زائد امیدواروں نے داخلہ فارم لے لئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50قبائلی علاقہ 11پر وانا میں کرفیو کی وجہ سے قومی اسمبلی کے کسی امیدوار کو بھی داخلہ فارم نہیں مل سکا۔